Naveed
منگل , 23 جون 2020ء
(124) لوگوں نے پڑھا
تاندلیانوالہ (15 مئی2020ء) پولیس تھانہ سٹی تاندلیانوالہ فیصل آباد کے علاقے میں جمعہ کی صبح پولیس مقابلہ کے دوران 2ملزمان آفتاب اور احسان شدید زخمی ہوگئے۔ پولیس ذرائع نے بتایاکہ دونوں ملزمان گن پوائنٹ پر ایک شہری سے ہونڈا 125سی سی موٹرسائیکل چھین کرفرار ہورہے تھے کہ پولیس کو اس کی اطلاع مل گئی جس پر پولیس تھانہ سٹی تاندلیانوالہ اور ایلیٹ فورس کی نفری نے مختلف مقامات پر ناکے لگا کر ملزموں کی تلاش شروع کردی تھی اسی اثناء میں ایک مشکوک موٹرسائیکل کو ایک ناکہ پر رکنے کا اشارہ کیاگیا مگر ملزمان نے رکنے کے بجائے فرار کی کوشش کرتے ہوئے پولیس پارٹی پر فائرنگ کردی جبکہ جوابی فائرنگ کے نتیجہ میں دونوں ملزمان آفتاب اور احسان زخمی ہوگئے۔ انہوں نے بتایاکہ ملزمان کے قبضہ سے ڈکیتی کی واردات میں چھینا گیا موٹرسائیکل، گن 441 بور،پسٹل30بور،بڑی تعداد میں گولیاں ،موبائل فونز ،نقدی اور دیگر سامان برآمد کرلیاگیا۔ انہوں نے بتایاکہ ملزمان مختلف تھانوں کی پولیس کو ڈکیتی، چوری، راہزنی کی وارداتوں میں مطلوب تھے۔ انہوں نے مزید بتایاکہ ملزمان کو ہسپتال منتقل کردیاگیا ہے جن سے بعد ازاں مزید تفتیش بھی کی جائے گی۔