بدھ , 09 ستمبر 2020ء
(230) لوگوں نے پڑھا
تاندلیانوالہ میں کرپٹ مافیا اپنی کرپشن چھپانے کے لیے متحرک ہوگیا۔ 20 روزپہلے ناقص میٹریل سے بنائی گئی سڑکیں بیٹھ جانے اور کرپشن کرنے پرجب چیف آفیسرمیونسپل کمیٹی تاندلیانوالہ اور ٹھیکیداروں کے خلاف اینٹی کرپشن میں درخواست دی گئی تو چیف آفیسرنے اپنے تبادلے کی عرضی جمع کرادی۔ اورٹھیکیداروں نے ناقص میٹریل سے تیار سڑکیں بیٹھ جانے پر اپنے جرم کو چھپانے کے لیے دستی پیچ لگا کر جرم چھپانے کی دوڑ لگا دی جو کیمرے کی آنکھ نے مناظر محفوظ کر لیے مگر اینٹی کرپشن تقریبا15دن گزرنے کے بعد بھی ابھی تک ان کے خلاف کارروائی کرنے سے گریزاں لگ رہا ہے ۔ مسلسل ٹال مٹول اور وقت ضائع کرنے اور مدعی کو چکر لگوایا جا رہا ہے۔