Naveed
بدھ , 03 مارچ 2021ء
(807) لوگوں نے پڑھا
تاندلیانوالہ، چک نمبر 399 گ ب جنڈاوالی میں پی ٹی آئی رہنما سعداللہ خان بلوچ کی طرف سے لیور سینٹر کے تعاون سے خصوصی کیمپ کا انعقاد کیا گیا جس میں آنے والے مریضوں کو جگر کے اور دوسرے طبی مسائل پر چیک اپ اور رہنمائی کی گئی لوگوں کی جانب سے احسن اقدام کو خوب سراہا گیا۔ علاقے کے کچھ معززین کا کہنا تھا کہ بلاشبہ اقدام بہترین ہے لیکن اس طرح کی عوامی خدمت مستقل بنیادوں پر کرنے کے لئے چک میں مرکز قائم کیا جائے۔