Naveed
جمعہ , 26 جون 2020ء
(172) لوگوں نے پڑھا
27 جولائی 2017تاندلیانوالہ: کھیتوں میں پانی دینے کے تنازعے پر دوگروہوں میں مسلح تصادم میں سات افراد زندگی کی بازی ہار گئے، واقعے کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔ پولیس حکام کے مطابق پانی کے دیرینہ تنازعے پر مرزا ساہی اور نواز ساہی گروپ نے ایک دوسرے پر فائرنگ کردی۔ فائرنگ کے نتیجے میں چھ افراد موقع پر جاں بحق ہوئے جبکہ زخمی ہونیوالا ابوالحسن اسپتال میں دم توڑ گیا، فائرنگ کے تبادلے میں نواز ساہی گروپ کے پانچ اور مرزا گروپ کے دو افراد مارے گئے، مقتولین کے اہل خانہ شدت غم سے نڈھال ہوگئے۔پولیس حکام کا کہنا ہے دونوں گروپوں میں پہلے بھی مسلح تصادم میں چار افراد مارے جا چکے ہیں۔ واقعے کا مقدمہ درج کرکے تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے۔ مقدمے میں،قتل سمیت چار دفعات شامل ہیں۔