جمعرات , 19 مارچ 2026 ء
ٓاپ کو معلوم ھے کہ ٓاپ کے علاقہ تاندلیا نوالہ میں کیا ہو رہا ہے؟

فیصل آباد ڈویژن

گھر کی چھت ٹوٹنے کے بعد متاثرین امداد کے منتظر تیز رفتار بس کی کار کو ٹکر، 2 افراد زخمی دریائے چناب میں نہاتے ہوئے نوجوان ڈوب کر جانبحق اسکول میں لگے بجلی کے کھنبے ناخوشگوار حادثے کا سبب بن سکتے ہیں گلیوں میں پانی جمع ہونے سے اہل محلہ پریشان تازہ ترین خبریں

چک نمبر 458 میں مبینہ طور پر غلط انجیکشن لگنے سے نوجوان ہلاک

چک نمبر 458 میں مبینہ طور پر غلط انجیکشن لگنے سے نوجوان ہلاک
Naveed اتوار , 12 جولائی 2020ء (383) لوگوں نے پڑھا
کنجوانی، افسوس ناک واقعہ تھانہ گڑھ فتح شاہ کےعلاقہ کنجوانی میں پیش آیا ہے جہاں پر ڈاکٹر حبیب الرحمان کے کلینک پر کنجوانی کے نواحی علاقہ چک نمبر458 کے رقبہ میں رہائش پذیر خانہ بدوش قاصد ولد نذیر کو غلط انجیکشن انجیکشن لگوا دیا۔ انجیکشن لگتے ہی قاصد کی حالت غیر ہونے لگی تو اس کا بھائی جو ساتھ تھا ڈاکٹر کے پاس گیا اور چیک کرنے کو کہا جب ڈاکٹر نے نوجوان کی حالت خراب دیکھی تو انہیں نوجوان کو فیصل آباد لے جانے کا کہا جس پر نوجوان کے ورثاء نے کہا کہ ابھی تو یہ ہم سے باتیں کر رہا تھا ہم سے جلیبی اور جوس مانگ رہا تھا مگر آپ کے انجیکشن لگانے سے ہمارے جوان کی حالت بگڑی آپ اسکا کچھ کریں نہیں تو ہم یہاں احتجاج کریں گے مگر ڈاکٹر نے طیش میں آکر ورثاء کواسپتال سے باہر نکال دیا۔ اتنی دیر میں نوجوان قاصد نے اسپتال میں ہی تڑپ تڑپ کرجان دے دی۔ کہا جارہا ہے کہ مبینہ طور پر لگنے والا انجیکشن زائدالمیعاد تھا۔ ورثاء کے 15پر کال کرنے پر پولیس تھانہ گڑھ کے ایس ایچ او عاطف نواز ہمراہ فرانزک ٹیم نے موقع پر پہنچ کر شواہد اکٹھے کئے مگر جاں بحق ہونے والے نوجوان کی والدہ نے پوسٹ مارٹم کرانے سے انکار کردیا۔ لوگوں کا کہنا تھا کہ اسی اسپتال میں چند روز پہلے بھی غلط انجیکشن لگنے سے ایک موت واقع ہوئی تھی اس وقت گھر والوں پر پریشر ڈال کر معاملہ کو دبا دیا گیا تھا جانبحق ہونے والے نوجوان کے اہلِ خانہ نے ڈاکٹرز کے خلاف سخت کاروائی کا مطالبہ کیاہے۔ 
  • صحت

Email will Not publish publicly. Please access our Privacy Policy to learn what personal data MeriDharti.pk collects and your choices about how it is used. All users of our service are also subject to our Terms of Service.

Recieve News alerts?

Log in to get started

Forgot your password?

New to MeriDharti.pk? Sign up now