Naveed
منگل , 14 جولائی 2020ء
(209) لوگوں نے پڑھا
8، جون 2020تھانہ صدر تاندلیانوالہ کے علاقہ جلہ چوک نجی موبائل ٹاور پر چوری کی واردات میں چور لاکھوں روپے مالیت کی 12 عدر بیٹریاں چوری کرکے فرار ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ صدر کے علاقہ چک نمبر 409 گ ب جلہ چوک کے قریب نجی موبائل ٹاور پر سے لاکھوں روپے کی 12 عدد بیٹریاں دروآزے کو گیس کٹر سے کاٹ کر اور بیٹریوں کی تاریں کاٹ کر چوری کرکے گاڑی میں رکھ رہھے تھے کہ اتنے میں ٹاور کے گارڑ نے دیکھ لیا جس پر گارڑ نے ان سے پوچھا کہ وہ کیا کررہے ہیں تو نامعلوم چوروں ںے فائر نگ شروع کردی اور لاکھوں مالیت کی بیٹریاں گاڑی میں لیکر فرار ھونے میں کامیاب ھوگئے۔ گارڈ نے فوری پولیس کو واقعہ کے بارے میں آگاہ کیا پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی۔