Naveed
منگل , 23 جون 2020ء
(109) لوگوں نے پڑھا
تاندلیانوالہ (21نومبر 2014ء) پولیس نے فیصل آباد کے نواحی علاقہ تاندلیانوالہ میں نومولود بچے کی قبر سے لاش کو نکال کر جادو ٹونا کر نے والا عامل کو گرفتار کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق چک نمبر 616گ ب کے رہائشی علی شیر ولد ذوالفقار قوم وٹو سکنہ 616گ ب نے مقدمہ درج کرواتے ہوئے موقف اختیار کیاکہ اس کے گھر چند روزقبل رات کو ایک بچہ پیداہونے کے بعد فوت ہوگیا جس کی چند گھنٹوں کے بعد تدفین کی گئی۔دو دن بعد علی شیر جب اپنے بچے کی قبرپر گیا تو معلوم ہوا کہ قبر کو کھودا گیا ہے۔ علی شیر نے فوری پولیس کو اطلاع دی جس پر پولیس نے جب علی شیر کے ہمراہ قبر کشائی کروائی جس میں بچے کی لاش کو نہ پاکر کاروائی کا آغاز کیا اور علاقہ کے مختلف لوگوں سے قبر کشائی کے بارے میں معلومات اکھٹی کرنا شروع کیں ِ،تومعلوم ہوا کہ سلیمان ولد زبیر قوم وٹو سکنہ 616گ ب نے ہمراہی ملزمان منصب ولد زبیر سکنہ 616گ ب ،بخت بی بی زوجہ محمد علی کے ہمراہ بچے کی لاش کو قبر سے نکالا ہے،ایس ایچ او صدر تاندلیانوالہ پولیس پارٹی کے ہمراہ فوری ریڈ کر تے ہوئے گروہ کے سرغنہ محمد سلیمان کو گرفتار کرلیا۔ اور مقدمہ درج کرکے کے تفتیش شروع کردی ہے۔ابتدائی تفتیش میں ملزم نے بتایاکہ بچے کی لاش جادو ٹونا کیلئے استعمال کی جانی تھی ۔سی پی او فیصل آباد ڈاکٹر سہیل تاجک نے فرار ہونے والے ملزمان کی گرفتاری کیلئے ڈی ایس پی تاندلیانوالہ فضل عباس اور ایس ایچ او صدر تاندلیانوالہ کی سربراہی خصوصی ٹیم تشکیل دے دی ہے تاکہ جلد از جلد ملزمان کو گرفتار کر کے پابند سلاسل کیا جا سکے۔