جمعہ , 18 اکتوبر 2024 ء
ٓاپ کو معلوم ھے کہ ٓاپ کے علاقہ تاندلیا نوالہ میں کیا ہو رہا ہے؟

فیصل آباد ڈویژن

گھر کی چھت ٹوٹنے کے بعد متاثرین امداد کے منتظر تیز رفتار بس کی کار کو ٹکر، 2 افراد زخمی دریائے چناب میں نہاتے ہوئے نوجوان ڈوب کر جانبحق اسکول میں لگے بجلی کے کھنبے ناخوشگوار حادثے کا سبب بن سکتے ہیں گلیوں میں پانی جمع ہونے سے اہل محلہ پریشان تازہ ترین خبریں

چک نمبر 399 گ ب کا رہائشی خانیوال میں قتل

چک نمبر 399 گ ب کا رہائشی خانیوال میں قتل
Naveed بدھ , 31 مارچ 2021ء (476) لوگوں نے پڑھا
چک نمبر 399 گ ب کے رہائشی کو خانیوال میں قتل کردیا گیا اور قتل کا الزام بھی کسی اور پر نہیں مقتول کی اپنی بیوی پر ہے۔ مقتول اشفاق سہو کا بھائی انصاف کے لئے دربدر ہوگیا، انصاف نہ ملنے پر ڈی پی او آفس کے سامنے احتجاجی دھرنا دینے کی بھی دھمکی دے ڈالی۔ بھائی نے اپنے بھائی کے قتل کا الزام اپنی بھابھی اس کے میکے والوں اور آشنا پر لگایا اس کے مطابق میرے بھائی کی بیوی نے 15 لاکھ کی لالچ میں اپنے خاوند کو قتل کیا جو وہ تاندلیانوالہ میں اپنا گھر بیچ کر لایا تھا اس کا مذید کہنا تھا کہ اس کے بھائی محمد اشفاق سہو نے 11 سال قبل خانیوال کے نواحی گاؤں چک 41 ٹن آر کے رہائشی مستری یاسین کی بیٹی نادیہ سے شادی کی تھی جبکہ دو سال قبل وہ اپنی جائداد بیچ کر خانیوال مقیم ہوگیا تھا۔ کچھ دنوں پہلے مقتول کو اس کی بیوی اور سسرالیوں نے کالا پتھر کھلادیا جس سے اس کی حالت غیر ہوگئی مقتول کے پڑوسیوں نے بھی اس بات کی تصدیق کی۔ مقتول کے ورثاء کا کہنا تھا کہ پولیس ٹال مٹول سے کام لے رہی ہے اور مجرمان کے خلاف ایکشن نہیں لے رہی ہے انہوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب ،آئی جی پنجاب، ایڈیشنل آئی جی جنوبی پنجاب آرپی او سے فوری ایکشن لینے کا مطالبہ کرڈالا بصورت دیگر وہ وزیراعلیٰ پنجاب ہاؤس کے سامنے دھرنا دیں گے۔   
  • پولیس
  • قتل
  • جرم
  • جُرم و سزا

Email will Not publish publicly. Please access our Privacy Policy to learn what personal data MeriDharti.pk collects and your choices about how it is used. All users of our service are also subject to our Terms of Service.

Recieve News alerts?

Log in to get started

Forgot your password?

New to MeriDharti.pk? Sign up now