Naveed
جمعرات , 25 جون 2020ء
(159) لوگوں نے پڑھا
تاندلیانوالہ (25 نومبر 2019ء) تاندلیانوالہ کے نواحی چک نمبر 395 گ ب میں بھائی نے بہن کو اس بناء پر موت کے گھاٹ اُتار دیا کہ وہ اپنی زندگی کا فیصلہ اپنی مرضی سے کرنا چاہ رہی تھی، جبکہ بھائی اپنی بہن پر اپنی مرضی تھوپنا چاہتا تھا۔ تفصیلات کے مطابق تاندلیانوالہ میں تھانہ صدر کے علاقے چک نمبر 395گ ب میں بھائی نے اپنی بہن کو قتل کر دیا۔ وسیم اکرم نامی شخص اپنی بہن نسرین کی شای اپنی مرضی سے کروانا چاہتا تھا جبکہ نسرین اپنی پسند سے شادی کرنا چاہ رہی تھی۔ بھائی بہن کا آپس میں اسی بات پر بحث ہوئی اسی دوران ملزم وسیم نے طیش میں آکر پہلے اپنی بہن کو تشددکا نشانہ بنایا اور پھر اُس کے سر میں ڈنڈوں کے وار کرڈالے۔ نسرین زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر ہی دم توڑ گئی جبکہ سنگ دِل ملزم موقع سے فرار ہو گیا۔ اطلاع ملتے ہی تھانہ صدر پولیس موقع پر پہنچ گئی اور نعش قبضے میں لے کر پوسٹ مارٹم کے بعد کارروائی کا آغاز کر دیا۔ پولیس ملزم کی گرفتاری کے لیے مختلف مقامات پر چھاپے مار رہی ہے۔