Naveed
پیر , 29 جون 2020ء
(679) لوگوں نے پڑھا
۲۵ جون ۲۰۲۰تاندلیانوالہ، خبر ہے کہ لڈو چوک میں کارپٹ روڈ میں بارش کی وجہ سے جگہ جگہ گڑھے پڑ گئے ہیں۔ جس سے آنے جانے والے مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے لوگوں کا کہنا ہے کہ ناقص میٹریل کے استعمال کی وجہ سے روڈ کی یہ حالت ہوئی ہے ورنہ بارشیں تو ہوتی رہتی ہیں اس کا یہ مطلب تو نہیں روڈ پھٹ جائے جبکہ کچھ لوگوں کا یہ بھی کہنا ہے کہ سیوریج لائن ڈالنے کی وجہ سے روڈ بیٹھ گیا ہے۔ اہل علاقہ نے حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔ "