بدھ , 02 ستمبر 2020ء
(481) لوگوں نے پڑھا
ڈپٹی کمشنرضلع فیصل آباد محمد علی کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر تاندلیانوالہ اسامہ شارون نیازی نے غیر قانونی طریقے سے پٹرول فروخت کرنے پر 3 دکانوں سیال، قیصر اور اسلم پٹرولیم کو سیل کرکے ان کے خلاف مقدمہ درج کرادیا۔اسامہ شارون کا کہنا ہے کہ غیر قانونی پیٹرول یا ڈیزل فروخت کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی ۔ان کا کہنا تھا کہ پیٹرولیم کی اسمگلنگ کے خاتمے کے لیے بھی اقدامات کی ضرورت ہے ۔