Naveed
جمعرات , 25 جون 2020ء
(163) لوگوں نے پڑھا
تاندلیانوالہ (04 جون2020ء) اسسٹنٹ کمشنر تاندلیانوالہ اسامہ شاروں نیازی نے صارفین کو پٹرول وڈیزل کی عدم فراہمی اور اوورچارجنگ پر 7 پٹرول پمپس کو سیل کردیا جبکہ لاک ڈائون کی خلاف ورزی پر پانچ دکانیں اور 2 ہوٹلز کو بھی سیل کردیا۔انہوں نے گذشتہ رات تحصیل بھر کا بھرپور دورہ کرکے پٹرول کی زائد قیمت وصول کرنے اور عدم دستیابی پر پٹرول پمپس کے خلاف کارروائی کی جبکہ اسی دوران میں مقررہ اوقات کے بعد بھی کھلے پائی گئی دکانوں وہوٹلز کے خلاف بھی کارروائی عمل میں لاتے ہوئے ان کو بھی سیل کیا۔