Naveed
بدھ , 24 جون 2020ء
(175) لوگوں نے پڑھا
تاندلیانوالہ (09 جون2020ء) اسسٹنٹ کمشنر سٹی فیصل ۱ٓباد سید ایوب بخاری کے بعد اسسٹنٹ کمشنر تاندلیانوالہ اسامہ شارون نیازی نے بھی کورونا کو شکست دیدی ہے اور گھر پر قرنطینیہ کے بعد دوسری مرتبہ بھی اپنا کورونا وائرس کا نتیجہ منفی آنے پر منگل کے روز ڈیوٹی کو جوائن کرتے ہوئے ایک بار پھر سرکاری فرائض کی سر انجام دہی کا سلسلہ شروع کردیا ہے۔ اس حوالے سے بات چیت کے دوران انہوںنے کہا کہ ان کے اہل خانہ، دوست احباب، عزیز و اقارب اور جن جن مہربانوں نے کورونا مثبت آنے کے بعد ان کی صحت و تندرستی کیلئے دعا کی وہ ان سب کے بیحد ممنون و مشکور ہیں۔انہوں نے کہا کہ یہ اللہ تعالیٰ کی طرف سے ان کیلئے ایک آزمائش تھی جس میں رب ذو الجلال نے انہیں سرخرو کیا۔دریں اثناء ڈپٹی کمشنرفیصل آباد محمد علی نے اسسٹنٹ کمشنر سٹی فیصل آباد سید ایوب بخاری نے اسسٹنٹ کمشنر تاندلیانوالہ اسامہ شارون نیازی کی صحت یابی پر اللہ کا شکر ادا کرتے ہوئے مذکورہ افسران کو دوبارہ ڈیوٹی جوائن کرنے پر خوش ۱ٓمدید کہا ہے۔