جمعرات , 19 مارچ 2026 ء
ٓاپ کو معلوم ھے کہ ٓاپ کے علاقہ تاندلیا نوالہ میں کیا ہو رہا ہے؟

فیصل آباد ڈویژن

گھر کی چھت ٹوٹنے کے بعد متاثرین امداد کے منتظر تیز رفتار بس کی کار کو ٹکر، 2 افراد زخمی دریائے چناب میں نہاتے ہوئے نوجوان ڈوب کر جانبحق اسکول میں لگے بجلی کے کھنبے ناخوشگوار حادثے کا سبب بن سکتے ہیں گلیوں میں پانی جمع ہونے سے اہل محلہ پریشان تازہ ترین خبریں

بودیانوالہ دربار کے قریب سوزوکی اور ٹرک میں تصادم، 1 جاں بحق، 10افراد شدید زخمی

بودیانوالہ دربار کے قریب سوزوکی اور ٹرک میں تصادم، 1 جاں بحق، 10افراد شدید زخمی
Naveed بدھ , 24 جون 2020ء (120) لوگوں نے پڑھا
تاندلیانوالہ (26 جون2019ء) تاندلیانوالہ کے علاقہ اوکاڑ ہ روڈ پر بودیانوالہ دربار کے قریب بدھ کی صبح سوزوکی بولان گاڑی اور چکن لوڈر مزدا ٹرک کے تصادم کے نتیجہ میں بیٹا جاں بحق جبکہ اس کے والد، والدہ اور تین بہنوں سمیت  10 دیگر افرد شدید زخمی ہو گئے۔ ریسکیو 1122 کے ترجمان نے بتایاکہ سوزوکی بولان گاڑی پر سوار ایک ہی خاندان کے افراد جو دیپالپور کے رہائشی ہیں دیپالپور سے تاندلیانوالہ جا رہے تھے جب ان کی گاڑی اوکاڑہ روڈ پر بودیانوالہ دربار کے قریب پہنچی تو مخالف سمت سے آنے والے تیز رفتار چکن لوڈر مزدا ٹرک نے بے قابو ہو کر سوزوکی بولان گاڑی سے ٹکڑاگئی جس کے نتیجہ میں ایک شخص عبداللہ موقع پر ہی جاں بحق جبکہ تین مزدا سوار 27 سالہ ذیشان، 35سالہ محمد شہزاد، 35سالہ محمد اقبال اور ایک ہی خاندا ن کے 7افراد محمد مشتاق اور زوجہ میمونہ مشتاق ، گاڑی ڈرائیو اور دختر محمد مشتاق شازیہ، ماریہ، حفیفہ شامل ہیں جبکہ بریرہ ابو الحسن زوجہ ابو الحسن اور حذیفہ دختر محمد اسلم شدید زخمی ہو گئے۔واقعہ کی اطلاع ملتے ہی انتظامی و پولیس حکام اور ریسکیو 1122کی ٹیمیں جائے حادثہ پر پہنچیں جبکہ زخمیوں کو فوری طبی امداد کیلئے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال تاندلیانوالہ داخل کروا دیا گیا ہے جہاں انہیں ضروری علاج معالجہ کی سہولت فراہم کی جا رہی ہے۔دوسری جانب پولیس تھانہ تاندلیانوالہ نے مزدا ڈرائیور کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔"
  • صحت
  • جُرم و سزا
  • بچے اور کنبے

Email will Not publish publicly. Please access our Privacy Policy to learn what personal data MeriDharti.pk collects and your choices about how it is used. All users of our service are also subject to our Terms of Service.

Recieve News alerts?

Log in to get started

Forgot your password?

New to MeriDharti.pk? Sign up now