Naveed
جمعرات , 02 جولائی 2020ء
(456) لوگوں نے پڑھا
تاندلیانوالہ کے نواحی گاؤں چک نمبر 396 گ ب روڈانوالی جس کے قریب ریلوے لائن گزر رہی ہےاس گاؤں کا جو لنک روڈ ہے جو تاندلیانوالہ رحمے شاہ روڈ سے شہر سمندری کو لنک کرتا ہے اس روڈ پر سے ریلوے لائن گزرتی ہے اور ریلوے لائن پر پھاٹک موجود نہیں ہے اس جگہ 4 دفعہ حادثے بھی ہو چکے ہیں ریلوے پھاٹک نہ ہونے کی وجہ سے حادثات کا خطرہ رہتا ہے۔ اہل علاقہ کی طرف محکمہ ریلوے اور وزیر ریلوے شیخ رشید سے اپیل کی جاتی ہے کہ یہاں پر ریلوے پھاٹک لگایا جائے تاکہ مستقبل میں ہونے والے حادثات سے بچہ جاسکے۔