جمعرات , 19 مارچ 2026 ء
ٓاپ کو معلوم ھے کہ ٓاپ کے علاقہ تاندلیا نوالہ میں کیا ہو رہا ہے؟

فیصل آباد ڈویژن

گھر کی چھت ٹوٹنے کے بعد متاثرین امداد کے منتظر تیز رفتار بس کی کار کو ٹکر، 2 افراد زخمی دریائے چناب میں نہاتے ہوئے نوجوان ڈوب کر جانبحق اسکول میں لگے بجلی کے کھنبے ناخوشگوار حادثے کا سبب بن سکتے ہیں گلیوں میں پانی جمع ہونے سے اہل محلہ پریشان تازہ ترین خبریں

کنجوانی میں ڈاکو کی فائرنگ سے پولیس اہلکار زخمی

کنجوانی میں ڈاکو کی فائرنگ سے پولیس اہلکار زخمی
بدھ , 07 اکتوبر 2020ء (509) لوگوں نے پڑھا
 تفصیلات کے مطابق نواحی گاوٗں 437گ ب کا رہائشی شعبان موٹر سائیکل پر 621گ ب جا رہا تھا کہ گاوٗں کنجوانی  میں دو نامعلوم مسلح ڈاکوووٗں نے گن پوائنٹ پر روک کر پانچ ہزار روپے نقدی اور موبائل چھین کر فرار ہوگئے تو لٹنے والے نے شور مچاکر قریبی لوگوں نے پولیس تھانہ گڑھ اور15پر اطلاع دینے کے علاوہ نامعلوم ڈاکوووٗں کا پیچھا شروع کر دیا دیہاتیوں کے پیچھا کرنے سے ایک ڈاکوموٹر سائیکل  پر ہوگیا فرار ہو گیا جبکہ دوسرا ڈاکو تھانہ صدر تاندلیانوالہ کے گاءوں 617گ ب کے قریب فصل مکئی میں گھس گیا اسی اثناء میں پولیس تھانہ صدرتاندلیانوالہ کے علاوہ سرکل صدر تاندلیانوالہ کے تمام ایس ایچ اوز ۔ ڈی ایس پی سمندری ۔ ایس پی صدر تاندلیانوالہ کے علاوہ پولیس لائن سے پولیس کی بھاری نفری نے موقع پر پہنچ کر فصل مکئی کو گھیرے میں لے لیا فصل میں چھپنے والے ڈاکو نے پولیس اہلکاروں پر فائر کھول دیا جس سے تھانہ سٹی تاندلیانوالہ کا اہلکار مظہر حسین شدید زخمی ہوگیا زخمی ہونے والے اہلکار کو طبی امداد کے لئے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال تاندلیانوالہ بھجوا دیا گیا کھیتوں میں چھپنے والا ڈاکوفرار ہوگیا ۔ 
  • پولیس
  • جُرم و سزا

Email will Not publish publicly. Please access our Privacy Policy to learn what personal data MeriDharti.pk collects and your choices about how it is used. All users of our service are also subject to our Terms of Service.

Recieve News alerts?

Log in to get started

Forgot your password?

New to MeriDharti.pk? Sign up now