Naveed
جمعرات , 25 جون 2020ء
(300) لوگوں نے پڑھا
تاندلیانوالہ حدود تھانہ گڑھ چک نمبر 547 گ ب گھر میں پٹرول میں آگ بھڑک اُٹھی۔ تفصیلات کے مطابق حافظ یٰسین نامی شخص کے گھر میں آگ بھڑک اُٹھی۔ کہا جارہا ہے آگ پٹرول کی وجہ سے بھڑکی جوکہ اس گھر میں غیر قانونی طور پر اسٹاک کیا گیا تھا۔ واقعہ میں کسی کے زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ملی۔ اہل علاقہ کا اسسٹنٹ کمشنر تاندلیانوالہ سے نوٹس لینے کی اپیل کی گئی ہے۔