پیر , 31 اگست 2020ء
(234) لوگوں نے پڑھا
تحصیل تاندلیانوالہ کے چک نمبر 423 گ ب میں کھرلاں برالہ تاندلیانوالہ روڈ کے ساتھ نہر میں شگاف پڑ گیا ہے جس سے نشیبى آبادى اور فصلیں زیرآب آگئی ہیں ۔ مقامی باشندوں نے انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ فوری طور پر ان کی مدد کریں تاکہ وہ اس مسئلے کو حل کرسکیں ۔ ان کا کہنا تھا کہ پانی سے کھڑی فصلیں تباہ ہوئی ہیں۔ ان کا لاکھوں روپے کا نقصان ہوگیا ہے ۔ لیکن اب تک انتظامیہ نے ان کی کوئی مدد نہیں کی ۔