بدھ , 02 دسمبر 2020ء
(386) لوگوں نے پڑھا
فیصل آباد کی تحصیل تاندلیانوالہ میں جرائم پیشہ افراد کے خلاف کارروائی جاری ہے۔ تھانہ سٹی تاندلیانوالہ نے منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن کیا۔ مصدقہ ذرائع سے ملنے والی اطلاع کے بعد 2 ملزمان ساجد اور امین کومنشیات فروخت کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کیا گیا۔ ملزمان سے دو کلو آٹھ سے گرام چرس برآمد ہوئی۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔