جمعرات , 20 اگست 2020ء
(321) لوگوں نے پڑھا
ڈپٹی کمشنرفیصل آباد محمد علی کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر تاندلیانوالہ اسامہ شارون نیازی نے اشیائے ضروریہ کی قیمتوں کو چیک کرنے کے لئے 50 دکانوں کا دورہ کیا اور 15 گرانفروشوں پر بھاری جرمانے کئے جبکہ تحصیل بھر کے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس بھی پرائس چیکنگ کےلئے سرگرم عمل رہے۔ اسسٹنٹ کمشنر کا کہنا تھا کہ چند ناجائز منافع خوروں اور ذخیرہ اندوذوں کی وجہ سے مہنگائی میں بے پناہ اضافہ ہو رہا ہے ۔ انہوں نے ایسے سماج دشمن عناصر کو قانون کی گرفت میں لائے بغیر مہنگائی کے جن پر قابو نہیں پایا جاسکتا ۔