Staff Reporter
منگل , 28 جولائی 2020ء
(389) لوگوں نے پڑھا
(26 جولائی 2020)شورکوٹ جھنگ میں ٹرک اور کار میں میں تصادم کا واقعہ پیش آیا۔ واقعہ شورکوٹ کینٹ لاری اڈہ کے قریب پیش آیا ۔حادثہ کے نتیجے میں کار میں سوار 4 افراد زخمی ہو گئے ریسکیو 1122شورکوٹ کی ٹیم بر وقت جائے حادثہ پر پہنچی اور ریسکیو آپریشن شروع کیا۔ زخمی افراد کو تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال شورکوٹ شفٹ کردیا۔ لیکن ایک زخمی یسین ولد منظور احمد عمر 22 زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے راستے میں ہی جاں بحق ہوگئے۔ دیگر افراد میں ناصر ولد عمران عمر 40 سال,شہباز ولد رفیق عمر 18 سال,مدثر ولد منظور عمر 25 سال شامل ہیں۔ ان کو ہسپتال میں طبی امداد دی جارہی ہے۔ ریسکیو 1122 نے بتایا کہ چاروں کار سوار تیز رفتاری سے چک جڑالہ سے پیرمحل جارہے تھے کہ ڈرائیور نے اپنی کار پر کنٹرول کھو دیا اور وہ ٹرک سے ٹکرا گیا جو مخالف سمت سے آرہا تھا۔