Staff Reporter
جمعرات , 19 نومبر 2020ء
(728) لوگوں نے پڑھا
شورکوٹ کینٹ، کینٹ سٹی روڈ کی مرمت کا افتتاح ہوگیا۔ مرمت پر 25 ملین روپے لاگت آئے گی۔ شورکوٹ کینٹ تا سٹی موٹروے ایم فور تک سڑک کی مرمت کا افتتاح پریذیڈنٹ کنٹونمنٹ بورڈ ائیر کموڈور سید گوہرالحسن شاہ نے کیا، یہ سڑک 8 کلومیٹر پر مشتمل ہے اور انتہائی خستہ حالت ہے۔ منصوبے پر 25 ملین روپے کی لاگت آئے گی جبکہ منصوبے سے علاقے کے مسائل میں کافی بہتری آنے کی اُمید ہے اور لوگ آرامدہ سفر کرسکیں گے۔ منصوبے کیلئے پنجاب حکومت سے ائیر کموڈور سید گوہرالحسن شاہ نے خصوصی طور پر فنڈ منظور کروائے۔ افتتاحی تقریب میں کے موقع پر سید گوہر الحسن شاہ کا کہنا تھا کہ کنٹونمنٹ ایریا کو ہر ممکن سہولیات کی فراہمی انکی اولین ترجیحات میں شامل ہے اور بطور پریذیڈنٹ کنٹونمنٹ بورڈ وہ شہر میں مختلف ترقیاتی منصوبوں پر کام کر رہے ہیں اور شہریوں کی ذمہ داری ہے کہ وہ کنٹونمنٹ بورڈ سے مکمل تعاون کریں، صحت و صفائی کا خاص خیال رکھیں اور ٹیکسز کی ادائیگی کیساتھ بھی اپنا کردار ادا کریں۔ شہریوں نے ائیر کموڈورسید گوہر الحسن کی خصوصی کاوش پر انکا شکریہ ادا کیا۔