Staff Reporter
منگل , 04 اگست 2020ء
(443) لوگوں نے پڑھا
(1 اگست 2020)شورکوٹ میں عید کے دوسرے روز ماموں بھانجے کی سڑک حادثے میں وفات ہوگئی۔ تفصیلات کے مطابق سہ پہر 4 بجے کے قریب ماموں اور اس کا بھانجا گھر سے تیار ہوکر موٹرسائیکل پہ فیصل آباد جانے کے لئے نکلے لیکن راستے میں ایک کار کی ٹکر سے موٹر سائیکل سے گرے اور پیچھے سے آنے والے ٹرالر نے کچل دیا۔ دلخراش واقعہ پورے علاقے کے لئے سوگوار شام لے کر آیا۔ دونوں کی موقع پر موت واقع ہوگئی۔ جبکہ رات گئے مرحومیں کی نمازہ جنازہ ادا کردی گئی ۔