Staff Reporter
جمعرات , 20 اگست 2020ء
(449) لوگوں نے پڑھا
شورکوٹ، بھنگو پل اور اس سے ملحقہ آبادی میں بجلی دو دن سے غائب ہے۔ بجلی کی اس بندش سے لوگ شدید پریشان ہیں۔ اہلیان علاقہ کا کہنا تھا کے بجلی کی اس لوڈ شیڈنگ سے بچوں، بزرگوں، خواتین کیلئے انتہائی پریشان کن ہے۔ جانوروں کے لیے پینے کا پانی تک میسر نہیں ہوتا۔ عوام نے احتجاج کرتے ہوئے فیسکو حکام سے پرزور مطالبہ کیا ہے کہ بجلی کا مسئلہ فی الفور حل کیا جائے۔ عوام کا کہنا تھا کہ اگر یہ معاملہ حل نہ ہوا تو ہم اپنے احتجاج کا دائرہ کار بڑھاتے ہوئے جھنگ ملتان روڈ کو ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بند کردیں گے اور اپنے مطالبات پورے ہونے تک احتجاج جاری رکھیں گے۔