Staff Reporter
منگل , 13 اکتوبر 2020ء
(751) لوگوں نے پڑھا
شورکوٹ، شورکوٹ کینٹ روڈ کی مرمت سست روی کا شکار ہونے کی وجہ سے عوام کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ عوامی حلقوں کا کہنا تھا کہ شورکوٹ کینٹ کی مرمت کے کام کو شروع ہوئے دو ماہ سے زیادہ کا عرصہ ہوچکا ہے جبکہ ابھی تک روڈ مکمل نہیں ہوسکا ہے اس کے ساتھ ساتھ گنے کی کرشنگ کا سیزن بھی شروع ہونے کے قریب ہے کرشنگ سیزن کے دوران روڈ سے ہیوی لوڈ گزرنے کی وجہ سے بھی حادثات بڑھ سکتے ہیں جبکہ موٹر وے ایم فور انٹر چینج کینٹ روڈ پر ہونے کی وجہ سے کینٹ روڈ پر دوسرے اضلاع سے آنے جانے والی ٹریفک کا بھی رش رہتا ہے جس کی وجہ سے آنے والے دنوں میں کینٹ روڈ پر سفر کرنے والے لوگوں کی مشکلات میں اضافہ ہوسکتا ہے۔ شورکوٹ کی عوامی و سماجی حلقوں نے کینٹ روڈ کی مرمت کا کام کرشنگ سیزن شروع ہونے سے پہلے مکمل کرنے کا مطالبہ کیا ہے تاکہ علاقے کے مسائل ہوسکیں۔