Staff Reporter
پیر , 27 جولائی 2020ء
(399) لوگوں نے پڑھا
(21 جولائی 2019تحصیل شور کوٹ کے علاقے بستی جوگیا ں والی کا رہائشی قمر علی 12 رجمنٹ 101 بریگیڈ کا سپاہی تھا۔ کالیا سیکٹر سیالکوٹ میں قمر علی ڈیوٹی کے فرائض سرانجام دیتے ہوئے شہید ہوا۔ شہید کا جسد خاکی شورکوٹ پہنچنے پرعوام کی ایک بڑی تعداد نے اس کا پھولوں کی پتیوں سے استقبال کیا۔ اور پاک فوج زندہ باد کے نعرے لگائے۔ نماز جنازہ میں لوگوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی شہید کو تمام فوجی اعزاز کے ساتھ سپردخاک کردیا گیا۔ شہید کی چھ ماہ پہلے شادی ہوئی تھی۔ والد کا کہنا تھا کہ اسے اپنے بیٹے پر فخر ہے جس نے جام شہادت نوش فرما کر میرا سر فخر سے بلند کردیا۔