Staff Reporter
منگل , 15 ستمبر 2020ء
(436) لوگوں نے پڑھا
جماعت اہلسنت شورکوٹ کینٹ کے زیر اہتمام تحفظ ناموس صحابہ و اہلبیت رضوان اللہ علیہم اجمعین کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔ کانفرنس میں مقامی مشائخ اور علماء کرام نے شرکت کی اور حکومت وقت سے صحابہ و اہلبیت رضوان اللہ علیہم اجمعین کی بے ادبی کرنیوالوں کو کیفر کردار تک پہچانے کا پر زور مطالبہ کیا گیا۔ اس موقع پر کراچی میں مفتی اعظم پاکستان مفتی منیب الرحمان کو عظیم الشان ریلی کی کامیابی پر مبارکباد بھی پیش کی گئی۔ ان کا کہنا تھا کہ عاشقان رسول نے ثابت کیا کہ صحاب کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین کی شان میں گستاخی کسی صورت برداشت نہیں کی جائیگی۔