Staff Reporter
ہفتہ , 15 اگست 2020ء
(693) لوگوں نے پڑھا
شورکوٹ، ملک بھر کی طرح شورکوٹ میں بھی جشن آزادی نہایت جوش و جذبہ کے ساتھ منایا گیا۔ اسی سلسلہ میں موٹروے پولیس کی جانب سے ایم 4 موٹر وے شورکوٹ انٹر چینج پر پمفلٹ تقسیم کئے گئے۔ سی پی او موٹر وے پولیس امداد اللہ اور ایڈمن موٹر وے پولیس محمد صغیر نے دیگر عملہ کے ہمراہ موٹر وے پر مسافروں میں جشن آزادی کے حوالہ سے پمفلٹ تقسیم کیے سی پی او امداد اللہ نے کہا کہ آزادی کا دن تمام قوموں کے لیے باعث فخر ہوتا ہے ہمارے لیے بھی یہ دن باعث افتخار ہے انہوں نے کہا کہ نیشنل ہائی وے اور موٹر وے کی طرف سے یہ پیغام دینا چاہتے ہیں کہ مسافر جب بھی روڈ پر آئیں تو ٹریفک قوانین کی پابندی کریں تاکہ آپ کی اور دوسروں کی زندگیاں محفوظ رہ سکیں۔