Staff Reporter
پیر , 27 جولائی 2020ء
(387) لوگوں نے پڑھا
(26 جولائی 2019)تحصیل شورکوٹ کے نواحی علاقہ محرم سیال میں ایک اوباش نوجوان نے یتیم لڑکے کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا پولیس نے مقدمہ درج کر کے الٹا مدعی کو ہی ہراساں کرنا شروع کر دیا ہے کہ اگر ملزم پارٹی سے صلح نہ کی گئی تو سنگین نتائج بھگتنا پڑیں گے دوسری جانب تفتیشی آفیسر نے مدعی مقدمہ سے ہی رشوت بٹورنے بھی شروع کر دیا ہے مختلف تفتیش کے نام پر خطیر رقم ہڑپ کی جا چکی ہے جبکہ ملزم پارٹی نے بھی مبینہ پولیس کی پشت بنائی پر پارٹی کو اسلحے کی نوک پر صلح کرنے کے لیے دباؤ ڈالنا شروع کر دیا ہے معلوم ہوا ہے کہ سجاد حسین نامی شخص کا بھتیجا خضرحیات سودا سلف لینے گیا تو ملزم شاہد عباس اسے پکڑ کر قریبی کھیتوں میں لے گیا اور اسے زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا اس واقعے کی اطلاع پولیس کو دی گئی تو پولیس نے مقدمہ تو درج کرلیا لیکن ملزم کا ڈی این اے جان بوجھ کر کئی دن تاخیر سے کیا گیا جبکہ موقع سے بھی شواہد تاخیر سے اکٹھے کیے گئے تاکہ ملزم کو بچایا جا سکے یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ ملزم کو تھانہ میں مکمل پروٹوکول بھی دیا گیا تھا اس حوالے سے مدعی مقدمہ سجاد حسین نے الزام لگایا کہ تھانہ وریام والا رشوت کا گڑھ بن چکا ہے اور یہاں تو مظلوم کو بھی نہیں بخشا جاتا پولیس ہم سے بھاری رشوت لے چکی ہے اور مزید پیسوں کا مطالبہ کر رہی ہے ۔