Staff Reporter
جمعرات , 22 اکتوبر 2020ء
(410) لوگوں نے پڑھا
شورکوٹ کینٹ، نواحی گاؤں چک نمبر 326 گ ب کے میڈیکل ٹیکنیشن محمد ارشد ولد عبد اللطیف جو کہ شورکوٹ کے رہائشی ہیں۔ رات نو بجے اپنے کلینک چک نمبر 326 گ ب سے واپس شورکوٹ کینٹ آرہے تھے کے اوڈاں والی بستی کے قریب راجباہ کے پاس تین نامعلوم ڈاکو اچانک سامنے آگئے اور گن پوائنٹ پر موٹر سائیکل، نقد رقم سات ہزار روپیہ، اصل سروس کارڈ، شناختی کارڈ اور موبائل چھین کر فرار ہوگئے جس پر انہوں نے موقع پر 15 پر کال کی لیکن پولیس حسب معمول دو گھنٹے بعد جائے وقوع پر پہنچی۔ بعد ازاں پولیس کا کہنا تھا کہ کاروائی کررہے ہیں ملزمان کو جلد گرفتار کرلیا جائے گا۔