Staff Reporter
منگل , 28 جولائی 2020ء
(432) لوگوں نے پڑھا
(23 جولائی 2020)شورکوٹ میں سینئر اینکرپرسن سمیع ابراہیم کے والد الحاج نعمت اللہ حصاری ایڈووکیٹ کی نمازجنازہ حاجی قاسم قبرستان میں اداکر دی گئی، نمازجنازہ میں سول سوسائٹی کے نمائندوں صحافیوں اور شہریوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی مرحوم کواس آبائی قبرستان حاجی قاسم میں سپردخاک کردیاگیا گیا۔ علاوہ ازیں کرنل مخدوم غضنفر عباس شاہ قریشی نے اینکر پرسن سمیع ابراہیم کے والد کے لئے ان کے گھر آمد ہوئی فاتحہ خوانی کی اور ان کی مغفرت کی دعا کی۔ اس کے علاوہ مہر محمد حیات سرگانہ ڈی ایس پی ننکانہ کی بھی سمیع ابراہیم کے گھر آمد ہوئی فاتحہ خوانی کی اور ورثاء سے گہرے غم کا اظہار کیا۔ کئی دیگر شحصیات کا بھی ان کے گھر آمد اور فاتحہ خوانی کا سلسلہ جاری ہے۔