Staff Reporter
پیر , 27 جولائی 2020ء
(518) لوگوں نے پڑھا
(31 مئی 2019)تحصیل شور کوٹ میں رکن صوبائی اسمبلی کرنل ریٹائرڈ مخدوم غضنفر عباس قریشی اور ان کے بھائی مخدوم عنصر عباس قریشی نے محمود جٹ کے ڈیرے پر ان سے ملاقات کی۔ چوہدری طہ عنصر جٹ ڈائریکٹر ایڈمن ہجویری سکولز، چوہدری نور اکبر نمبر دار اور علاقہ کی معزز شخصیات کے ساتھ ملاقات کی۔ اِس موقع پر ڈائریکٹر ایڈمن ہجویری سکولز چوہدری طہ عنصر نے کرونا کی وجہ سے تعلیمی اداروں کو درپیش مسائل اور ان کی موجودہ صورتحال کے بارے میں تبادلہ خیلا کیا ۔ ایم پی اے کو اس بات پر راضی کیا کہ وہ حکومت سے اس مسئلہ پر نظرِثانی کے لئے کہیں اور تعلیمی اداروں کو ہونے والے نقصان سے بچانے کی کوشش میں اپنا کردار ادا کریں۔ ڈائریکٹر ایڈمن ہجویری سکولز چوہدری طہ عنصر نے ایم پی اے سے مطالبہ کیا کہ وہ نجی سکولوں کی آواز عمران خان صاحب تک پہنچائیں۔