Staff Reporter
اتوار , 11 اکتوبر 2020ء
(559) لوگوں نے پڑھا
درانپور پل تحصیل شورکوٹ سے محترمہ صائمہ اختر بھروانہ گروپ اور میاں قمر کاٹھیہ گروپ کے بہت ہی پرانے و اہم ساتھی سابقہ یونین کونسل ناظم میاں سعید کاٹھیہ ان گروپوں کو چھوڑ کر صاحبزادہ گروپ میں شامل ہوگئے۔ 10 اکتوبر کو اپنے ڈیرے پر محترم جناب میاں سعید احمد کاٹھیہ صاحب سابقہ ناظم یونین کونسل نے صاحبزادہ گروپ لیڈران و صاحبزادہ گروپ کی اہم معزز شخصیات کے اعزاز میں عشائیہ کا اہتمام کیا جس عشائیہ میں صاحبزادہ گروپ کے لیڈران محترم جناب الحاج صاحبزادہ محمد نذیر سلطان، سابق وفاقی وزیر جناب بیرسٹر صاحبزادہ محمد امیر سلطان، وفاقی پارلیمانی سیکرٹری جناب میاں محمد آصف کاٹھیہ، اور ان کے ساتھ صاحبزادہ گروپ کے بہت ہی مخلص و اہم معزز شخصیات بھی ساتھ موجود تھے اس عشائیہ میں شرکت کرتے ہوئے اور صاحبزادہ گروپ کے لیڈران و ساتھیوں کی آمد پر بھرپور استقبال کیا گیا اور وہاں پر موجود محترم جناب میاں محمد سعید کاٹھیہ صاحب نے اپنی رشتہ دار برادری سمیت اعلان کیا کہ میں صاحبزادہ گروپ کے لیڈران و صاحبزادہ گروپ کی تمام قیادت پر اعتماد کرتے ہوئے صائمہ اختر بھروانہ اور میاں قمر کاٹھیہ گروپ کو چھوڑ کر آج سے خود اور اپنی رشتہ برادری و دوستوں سمیت صاحبزادہ گروپ میں بھرپور شمولیت کا اعلان کرتا ہوں۔ اس دوران وہاں پر موجود صاحبزادہ گروپ کے لیڈران و صاحبزادہ گروپ کی معزز شخصیات نے صاحبزادہ گروپ میں نئے شامل ہونے والی ان تمام معزز شخصیات کو صاحبزادہ گروپ میں خوش آمدید کہا اور ہمیشہ ایک دوسرے کے ساتھ مل کر چلنے کا عہد کیا۔