Staff Reporter
بدھ , 04 نومبر 2020ء
(869) لوگوں نے پڑھا
شورکوٹ کینٹ، ڈاکٹر غلام عباس لونا اور میاں راشد رشید کی طرف سے رحمت کالونی شورکوٹ کینٹ میں چوہدری امجد علی جاوید ضلع صدر مسلم لیگ ن و سابق ایم پی اے و پارلیمانی سیکرٹری پنجاب کے اعزاز میں پرتکلف اعشائیہ دیا گیا۔ تقریب میں چوہدری ناصر اقبال ایڈووکیٹ (صدر ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن ٹوبہ)، میاں رضوان خالد (ہیڈ ضلع سوشل میڈیا ونگ ٹوبہ)، میاں بلال نمبردار (وائس پریذیڈنٹ سوشل میڈیا ٹیم فیصل آباد ڈویژن)، ایڈووکیٹ امتثال چوہدری (تحصیل صدر یوتھ ونگ پیرمحل)، ملک فیض رسول لیگ (سینئر ممبر سوشل میڈیا ٹیم) سمیت علاقے کی سیاسی و سماجی شخصیات نے شرکت کی۔ اس اجلاس میں مسلم لیگ ن کی تمام ونگز (مدر ونگ، سوشل میڈیا ونگ، یوتھ ونگ اور شیر جوان فورس) کے تنظیمی ڈھانچہ پر مشاورت کی گئی۔ تمام شرکاء کی جانب سے مسلم لیگ ن کو ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ میں تنظیمی طور پر مضبوط بنانے کا عہد کیا گیا۔