Staff Reporter
اتوار , 16 اگست 2020ء
(458) لوگوں نے پڑھا
شورکوٹ، نواحی علاقے موضع دھت لک میں کھیلا گیا جشنِ آزادی فلڈ لائٹ پلاسٹک والی بال ٹورنامنٹ یا علی کلب نے دلچسپ مقابلے کے بعد جیت لیا۔ ٹورنامنٹ میں آٹھ ٹیموں نے حصہ لیا جبکہ فائنل یا علی کلب اور رضا پیر کلب کے درمیان کھیلا گیا یاعلی کلب جس کے مالک مہر اقبال سیال ہیں نے پہلی پوزیشن حاصل کی دوسری پوزیشن رضا پیر کلب مالک ناصر سیال اینڈ سجاد سیال نے حاصل کی مہمانان خصوصی میاں زمان کاٹھیہ محمد یار سیال منور عباس سیال زاہد ندیم نے انعامات تقسیم کیے مہر وسیم حیدر سیال نے ممبر سٹی باہو پریس کلب کی جانب سے مین آف دی میچ مدثر سیال کو خصوصی انعام دیا۔ بہت بڑی تعداد میں شائقین ٹورنامنٹ کا فائنل دیکھا اور لطف اندوز ہوئے۔