Staff Reporter
منگل , 01 ستمبر 2020ء
(399) لوگوں نے پڑھا
گزشتہ روز شورکوٹ شہر اور گردونواح میں تیز ہواوں کے ساتھ موسلادھار بارش ہوئی۔ بارش کے بعد نکاسی اب کا نظام مفلوج ہوکر رہ گیا، سڑکیں کئی کئی فٹ پانی میں ڈوب کر نہروں کا منظر پیش کرنے لگیں۔ بارش کے نتیجے میں نشیبی علاقوں کے گھروں میں پانی داخل ہوگیا۔ بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری رہا۔ شاہد شہید روڈ، عثمانیہ بازار ، سیمت شہر کی مختلف سڑکوں پر کئی کئی فٹ پانی کھڑا ہوگیا جس کے نتیجے میں ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی مسافروں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ دوسری جانب بارش شروع ہونے کے بعد سے کئی علاقوں میں بجلی بھی بند ہوگئی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق مزید تین دن تک بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری رہنے کا امکان ہے۔