Staff Reporter
منگل , 28 جولائی 2020ء
(954) لوگوں نے پڑھا
(23 جولائی 2020)تحصیل شورکوٹ سے تعلق رکھنے والے جن شہریوں کو صحت انصاف کارڈز جاری کیے گئے ہیں ان افراد کو علاج معالجہ کی فراہمی سے متعلق مسائل اور شکایات کے ازالے کے لیے عارضی طور پر اسسٹنٹ کمشنر کے دفتر میں ہیلپ لائن کا قیام عمل میں لایا گیا ہے جس پر متاثرہ افراد اپنی شکایات کا اندراج کروا سکتے ہیں انتظامیہ کا کہنا تھا کہ شکایت پہ فوری ایکشن لیا جائے گا۔ اس کے علاوہ انتظامیہ کی جانب سے نمبرز بھی فراہم کئے گئے ہیں جن پر بھی شکایت کا اندارج کیا جاسکتا ہے۔ صحت انصاف کارڈ سے متعلق شکایات کے لیے ہیلپ لائن نمبر 03005130917 ہے۔۔