جمعہ , 13 مارچ 2026 ء
ٓاپ کو معلوم ھے کہ ٓاپ کے علاقہ شورکوٹ میں کیا ہو رہا ہے؟

فیصل آباد ڈویژن

گھر کی چھت ٹوٹنے کے بعد متاثرین امداد کے منتظر تیز رفتار بس کی کار کو ٹکر، 2 افراد زخمی دریائے چناب میں نہاتے ہوئے نوجوان ڈوب کر جانبحق اسکول میں لگے بجلی کے کھنبے ناخوشگوار حادثے کا سبب بن سکتے ہیں گلیوں میں پانی جمع ہونے سے اہل محلہ پریشان تازہ ترین خبریں

عید الاضحی پر قربانی کے جانوروں کی آلائشوں کو بروقت ٹھکانے لگا یا جائے،ائیر کموڈور شعیب خان

عید الاضحی پر قربانی کے جانوروں کی آلائشوں کو بروقت ٹھکانے لگا یا جائے،ائیر کموڈور شعیب خان
Staff Reporter پیر , 27 جولائی 2020ء (404) لوگوں نے پڑھا
(23 جولائی 2020)شورکوٹ کینٹ۔ پی اے ایف بیس رفیقی میں فلائیٹ سیفٹی کے حوالے سے برڈ ہیزڈ کنٹرول کمیٹی کا اہم اجلاس منعقد ہوا جس کی صدارت بیس کمانڈر رفیقی ائیر کموڈور شعیب خان نےکی،اجلاس میں ضلع ٹوبہ، ضلع جھنگ اور ضلع خانیوال کے انتطامی افسران. جن میں ڈی سی ٹوبہ آمنہ منیر، ڈی پی او ٹوبہ عمر فاروق،ایس پی جھنگ مزمل حسین، پاک فضائیہ کے اعلٰی افسران،ایگزیکٹو آفیسر کنٹونمنٹ بورڈ شورکوٹ کینٹ منصور عالم،اسسٹنٹ کمشنر شورکوٹ فیضان احمد ریاض،اسسٹنٹ کمشنر پیر محل مرحبا نعمت وائلڈ لائف نمائندوں اور صحافیوں نے شرکت کی ۔ فلائیٹ سیفٹی آفیسر سکواڈن لیڈر شعیب درانی نے شرکاء کو بریفنگ دی اس موقع پر بیس کمانڈر رفیقی ائیر کموڈور شعیب خان نے کہا کہ پائلٹ اور جنگی جہاز قوم کا انمول اثاثہ ہیں جن کا تحفظ ہم سب کو یقینی بنانا ہے عیدالاضحٰی کے موقع پرہمیں اپنے ارد گرد ماحول کو صاف ستھرا رکھنا ہے اور ذبح شدہ قربانی کے جانوروں کی آلائشوں اور باقیات کو مخصوص پوائنٹ پر بروقت ٹھکانے لگایا جائےتاکہ منڈلاتے پرندے فضائی حادثات کا سبب نہ بن سکیں اور عوامی آگاہی مہم سے اپنے جہازوں اور پائلٹ کا تحفظ یقینی بنایا جائے گا جبکہ فلائنگ زون روٹس پر کوڑا کرکٹ ہونا بھی منڈ لاتے پرندوں کی آماجگاہ ہیں جن کا سد باب اور روک تھام ہم سب کی اجتماعی زمہ داری ہے تاکہ ہم اپنے قیمتی اثاثوں کا تحفظ یقینی بنا سکیں بیس کمانڈر رفیقی ائیر کموڈور شعیب خان نے شہریوں سے اپیل کی کہ ائیر بیس کے اطراف ماحول کو صاف ستھرا رکھیں تاکہ فضائی حادثات پر قابو اور وبائی امراض سے انسانی جانوں کا تحفظ بھی ممکن ہوسکے۔
  • آرٹس اور تفریح
  • صحت
  • علاقائی مسائل

Email will Not publish publicly. Please access our Privacy Policy to learn what personal data MeriDharti.pk collects and your choices about how it is used. All users of our service are also subject to our Terms of Service.

Recieve News alerts?

Log in to get started

Forgot your password?

New to MeriDharti.pk? Sign up now