Staff Reporter
جمعرات , 22 اکتوبر 2020ء
(568) لوگوں نے پڑھا
ٹیم ٹائیگرز فورس شورکوٹ اور انتظامیہ شورکوٹ نے عوام الناس کیلئے اعلان جاری کیا ہے کہ سستا سہولت بازار پتن روڈ تحصیل چوک شورکوٹ سٹی میں لگایا گیا ہے۔ انہوں نے لوگوں سے کہا کہ آئیں اور سہولت بازار سے سستے آٹے کی خریداری کریں۔ سہولت بازار میں آٹا 20 کلو کا تھیلا 845 روپے اور چینی 85 روپے کلو دستیاب ہے اس کے علاوہ کریانہ کے تمام آئٹم سبزی و فروٹ، تازہ گوشت بھی سستے داموں دستیاب ہے۔