Staff Reporter
بدھ , 19 اگست 2020ء
(479) لوگوں نے پڑھا
شورکوٹ میں قائم تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کی ایمرجنسی سے مبینہ طور پر ادویات چوری ہونے لگیں سیاہ کپڑوں میں ملبوس لڑکے کی ہسپتال کی ایمرجنسی سے ادویات لے کر ہسپتال کے باہر نجی میڈیکل سٹور پر پہنچانے کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظر عام پر آگئی ہسپتال کی ایمر جنسی کی فارمیسی سے ادویات چرائی جارہی تھیں شورکوٹ عوامی وسماجی حلقوں کا کہنا ہے کہ تحصیل ہیڈکواٹر ہسپتال میں ایمر جنسی کے وقت مریضوں کے لواحقین کو ادویات بیرونی میڈیکل سٹوروں سے خرید کرلانے کا کہا جاتا ہے جبکہ ہسپتال میں موجود میڈیسن ملی بھگت کے ذریعے ہسپتال کے باہر موجود میڈیکل سٹورز پر فروخت کردی جاتی ہیں۔ شورکوٹ کے عوامی وسماجی حلقوں نے سیکرٹری صحت اور وزیر صحت سے فوری طور پر نوٹس لینے اور ذمہ داروں کو کیفر کر دار تک پہنچانے کا مطالبہ کیا ہے۔