Staff Reporter
بدھ , 19 اگست 2020ء
(411) لوگوں نے پڑھا
بستی وریام کے پیش امام عامر عباس فائرنگ سے زخمی ہوگئے۔ پیش امام کو فائرنگ کرکے زخمی کرنے والوں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق شورکوٹ کے نواحی علاقہ بستی وریام کے رہائشی پیش امام عامر عباس نے تھانہ شورکوٹ پولیس کو درخواست دی کہ ذیشان حیدر عرف شانی نے اپنے دو نامعلوم مسلح ساتھیوں کے ہمراہ مجھ پر فائرنگ کر دی جس سے میں شدید زخمی ہو گیا تھانہ شورکوٹ پولیس نے ملزم ذیشان حیدر عرف شانی کے خلاف اقدام قتل کا مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی۔