Staff Reporter
پیر , 27 جولائی 2020ء
(619) لوگوں نے پڑھا
(20 جولائی 2019)شورکوٹ ٹریفک پولیس کی جانب سے اگاہی کیمپ لگایا گیا جس میں حادثات سے بچاو کے لیے احتیاطی تدابیر کےحوالے سے بتایا گیا۔ پولیس کی والدین سے اپیل تھی کہ کم عمر بچوں کو موٹر سائیکل بالکل نہ دی جائے ۔ ہیلمٹ کا ضرور استعمال کریں۔ دوران ڈرائیونگ موبائل فون کا استعمال ہرگز نا کریں۔ حادثات کی وجہ زیادہ تر یہی وجوہات بنتی ہیں۔ اس کے علاوہ موقع پر ماسک اور پمفلٹ بھی تقسیم کیے گئے۔ 18 سال سے زائد عمر کے لوگ لائسنس بناکر ڈرائیونگ کریں۔