Staff Reporter
پیر , 07 ستمبر 2020ء
(466) لوگوں نے پڑھا
شورکوٹ کینٹ، یوم دفاع 6 ستمبر کے حوالے سے کنٹونمنٹ بورڈ شورکوٹ کینٹ میں ایک تقریب کا اہتمام ہوا جس کی صدارت پریذیڈنٹ کنٹونمنٹ بورڈ ائیر کموڈور سید گوہر حسین شاہ نے کی، تقریب میں یوم دفاع کے حوالے سے کینٹ پبلک سکول کے بچوں نے تقاریر ملی نغمے اور ٹیبلو پیش کیے تقریب کے میزبان ایگزیکٹو آفیسر کنٹونمنٹ بورڈ منصور عالم تھے۔ مہمان خصوصی ائیر کموڈور سید گوہر حسین شاہ نے اپنے خطاب میں کہا کہ پاکستان کی سلامتی کیلئے مسلح افواج ہمیشہ ملک کا تحفظ یقینی بنائیں گی، اکھنڈ بھارت کا پرچار کرنے والوں نے آج بھی پاکستان کی آزادی کو تسلیم نہیں کیا 1965کی طرح دشمن کے ناپاک عزائم اب بھی خاک میں ملیں گے، انہوں نے کہا کہ پاکستان ہمیشہ پرامن ملک ہے ہم امن کے داعی ہیں مگر دشمن ہمارے امن کے نعرے کو ہماری کمزوری نہ سمجھے، تقریب سے خطاب میں انہوں نے مزید کہا کہ باہمی قومی یکجہتی سے دنیا کی عظیم قوم بن سکتے ہیں ہم سب کو وطن عزیز کیلئےانفرادی و اجتماعی کردار ادا کرنا ہوگا تاکہ ملک کو ترقی یافتہ ممالک کی صف میں کھڑا کیا جاسکے۔