Chinot City
منگل , 24 نومبر 2020ء
(361) لوگوں نے پڑھا
لالیاں میں اسسٹنٹ کمشنر فضل عباس نے شادی ہالز انتظامیہ کے اجلاس کی سربراہی کی۔ انہوں نے شادی کی تقریبات کھلے مقام پر کرنے اور کورونا وائرس کے پیش نظر ایس او پیز پر عمل کرنے کی سختی سے تاکید کی۔ انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس کی دوسری لہر کے پیش نظر ایس او پیز پر عملدرآمد ناگزیر ہے تھوڑی سی بے احتیاطی سےکورونا وائرس کا حملہ ہو سکتا ہے۔ شادی کی تقریبات کے منتظمین کو فیس ماسک کے استعمال کے ساتھ سماجی فاصلہ برقرار رکھنے کا پابند کیا جائے تاکہ کورونا کا خطرہ نہ ہو۔ انہوں نے واضح کیا کہ میرج ہالز کی مسلسل انسپکشن کا عمل جاری ہے اور خلاف ورزی پر نہ صرف ہال سیل کردیا جائے گا بلکہ بھاری جرمانہ بھی عائد کیا جائے گا۔