Chinot City
بدھ , 29 جولائی 2020ء
(389) لوگوں نے پڑھا
تحصیل لالیاں کے چک نمبر دوسوتین بلو آنہ میں چوری اور ڈکیتی کی وارداتوں میں اضافہ ہوگیا ۔ چوروں اور ڈاکوؤں سے ہسپتال بھی غیر محفوظ ہوگئے۔ بنیادی مرکز صحت کوٹ قاضی میں لیڈی ہیلتھ ورکر کے کوارٹر پر ڈکیتی کی وارادت ڈاکو دس ہزار نقدی اور قیمتی اشیاء اٹھا کراسلحہ لہراتے ہوئے فرار ہوگئے۔اس سے پہلے بھی بنیادی مرکز صحت کوٹ قاضی میں چوری کی واردات ہو چکی ہے۔آئے روز علاقے میں چوری اور ڈکیتی کی وارداتوں میں اضافہ ہو رہا ہے ۔ پولیس جرائم پیشہ عناصر کی بڑھتی ہوئی سرگرمیاں روکنے میں ناکام ہورہی ہے۔