Chinot City
بدھ , 28 اکتوبر 2020ء
(792) لوگوں نے پڑھا
لالیاں اور اس کےگردونواح میں قائم تمام بھٹہ مالکان نے اینٹیں بلیک میں فروخت کرنے کا کاوبار شروع کر دیا۔ اینٹوں کی سرکاری قیمت 6 ہزار آٹھ سو روپے فی ہزار ہے جبکہ بھٹہ مالکان 9 ہزار روپے سے 10 ہزار رو پے تک فی ہزار اینٹیں فروخت کر رہے ہیں۔ عوام کا کہنا ہے کہ انتظامیہ بھی بالکل خاموش ہے۔ بھٹہ مالکان سے اگر قیمت کم کرنے کا کہا جائے تو جواب میں کہتے ہیں کہ اینٹیں ختم ہیں۔ اس وجہ سے عوام مہنگے داموں اینٹیں خریدنے پر مجبور ہے۔ شہریوں نے ضلعی انتظامیہ سے اپیل کی ہے کہ بھٹہ ملکان کے خلاف کارروائی کی جائے۔