Chinot City
پیر , 24 اگست 2020ء
(463) لوگوں نے پڑھا
تحصیل لالیاں میں کل دو فلٹریشن پلانٹ ہیں اور ان میں سے ایک نا مکمل جس کی وجہ سے لالیاں کی عوام کو مشکلات کا سامنا رہتا ہے ۔ انتظامیہ کی عدم دلچسپی کے باعث پلانٹس ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہورہے ہیں ۔ ناقص میٹریل کے باعث شہر لالیاں کے دونوں فلٹریشن پلانٹس میں ٹوٹیاں یا تو ٹوٹ جاتی ہیں یا غائب ۔ اور متعدد نامناسب دیکھ بھال کی وجہ ناکارہ ہو رہے ہیں ۔ ان فلٹریشن پلانٹس سے ٹوٹیاں تک اتار لی گئی ہیں جس کی وجہ سے شہریوں کو پینے کے پانی کی عدم فراہمی کے باعث مشکلات کا سامنا ہے ۔ علاقہ مکینوں نے اعلی حکام ڈی سی چنیوٹ محمد ریاض اور اسسٹنٹ کمشنر لالیاں فضل عباس سے مطالبہ کیا ہے کہ واٹر فلٹریشن پلانٹ کو درست کرایا جائے تاکہ علاقے میں قلت آب کا مسئلہ ختم ہو ۔