Chinot City
پیر , 07 ستمبر 2020ء
(493) لوگوں نے پڑھا
تفصیلات کے مطابق لالیاں محلہ ریلوے اسٹیشن کے رہائشی مزدور کے گھر کی دیواریں اور چھت گرنے سے متاثر ہونے والے شخص دیہاڑی دار مزدور کی خبر ملنے پر اسسٹنٹ کمشنر لالیاں محمد فضل عباس حرکت میں آ گئے۔ مزدور طارق کے گھر کا دورہ کیا اور ایک ماہ کا راشن مہیا کیا۔ اسسٹنٹ کمشنر لالیاں کا کہنا ہے کہ واقعہ کے بارے پی ڈی ایم اے کو آگاہ کر دیا ہے جبکہ متاثرہ خاندان کی ہر ممکن مدد کی جائے گی۔ بعد ازاں اسسٹنٹ کمشنر نے چھت کے ملبے تلے دب جانے سے زخمی ہونے والوں کی خیریت دریافت کی اور واقعہ پر افسوس کا اظہار کیا