Chinot City
جمعہ , 23 اکتوبر 2020ء
(348) لوگوں نے پڑھا
چنیوٹ کے عظیم صوفی بزرگ میاں علی شہاری کے سالانہ تین روزہ عرس کی تقریبات لالیاں میں اختتام کو پہنچ گئیں۔ عرس کے آخری روز کبڈی کا میچ منعقد ہوا جس میں ملک بھر سے کھلاڑیوں نے شرکت کی۔ جن میں نظر ماچھی، اچھو بکرا، جاوید جٹو، امتیاز ماچھی اور دیگر کھلاڑیوں کے نام شامل ہیں۔ میچ میں آنے والے شائقین نے بھی اچھا کھیل کھیلنے پر خوب داد دی۔ یاد رہے کہ حضرت میاں علی شہاری ضلع چنیوٹ کے ایک نامور صوفی بزرگ ہیں۔ ہر سال عقیدت مند دور دور سے آکر ان کے عرس میں شرکت کرتے ہیں۔