Chinot City
بدھ , 29 جولائی 2020ء
(402) لوگوں نے پڑھا
لالیاں تحصیل کے نواح میں تیز آندھی کے بعد گندم کی تیار فصلوں اور بھوسے کے ڈھیر وں میں آگ لگ گئی۔ تیز آندھی کے باعث لالیاں میں 6 مقامات پر گندم کی کھڑی فصلوں میں آگ لگنے کی اطلاع ملی۔ پہلا واقعہ قلع کمنگراں میں پیش آیا، دوسرا واقعہ چک نمبر 139جھوک ملیا جھنگ روڈ پیش آیا جہاں اسٹور کیے گئے بھوسےمیں آگ لگی۔آندھی سے آگ لگنے کا تیسرا واقعہ سالارہ روڈ سوئی گیس چوک میں پیش آیا جہاں کوڑا کرکٹ کے ڈھیر کو آگ لگی۔ چوتھا واقعہ تحصیل لالیاں کوٹ قاضی میں کھڑی فصل میں پیش آیا جہاں اینٹوں کی بھٹی کے باعث آگ لگی، پانچواں واقعہ بابو رائے لاہور روڈ پر پیش آیا۔چھٹا واقعہ بھٹو کالونی فیصل آباد روڈ پر پیش آیا جہاں گندم کی باقیات کو آگ لگائے جانے سے آگ پھیل گئی۔ تمام واقعات میں ریسکیو ٹیموں نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے صورت حال پر قابو پالیا، کہیں بھی آگ لگنے کے واقعے میں کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا۔